BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد یوکرین کو روس کے خلاف کیسے فائدہ پہنچائے گی؟
صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 61 ارب ڈالر کی عسکری امداد کے پیکج پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ’فوری طور پر‘ ہتھیار یوکرین بھیجے گا تاکہ روس کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔ مگر امریکہ یوکرین کو کون سا اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اربوں ڈالر امداد کا پیکچ یوکرین کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟
امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں عمران خان اور ان کی جماعت کے بارے میں کیا کہا گیا اور کیا یہ پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے؟
امریکی محکمہ خارجہ کے ذیلی ادارے ’بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنائے جانے، ان کی تقاریر نشر کیے جانے پر پابندی اور آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے میں مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چڑیا گھر میں سات سال تک نر سمجھا جانے والا دریائی گھوڑا مادہ نکلی
اوساکا کے تینوجو چڑیا گھر نے جین چین نامی دریائی گھوڑے کی صنف کے متعلق اطلاع گذشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیتے ہوئے کہا کہ جین چین یہاں میکسیکو کے اینمل سفاری پارک سے یہاں لایا گیا تھا اور جب پہلی مرتبہ وہ یہاں لائی گئی تو اس کی عمر پانچ سال تھی اور اسے نر قرار دیا گیا تھا۔
ہیلری کلنٹن کے ساتھ کام، غزہ جنگ پر ’خاموشی‘: غزہ کے لوگوں کے لیے میری حمایت پر کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے، ملالہ کا تنقید پر جواب
نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں ہیں اور ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ہزاروں لوگوں کی اموات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے کا الزام: ملزمہ کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے موٹر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دوڑنے اور اسے زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
لائیو, عمران خان اور ان کی اہلیہ عدلیہ، فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان دے سکتے ہیں اور نہ میڈیا انھیں رپورٹ کر سکتا ہے: احتساب عدالت
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مقدمے کی سماعت کے دوران عدلیہ، فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان دینے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے میڈیا پر بھی یہ پابندی عائد ہے کہ وہ جیل ٹرائل کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ایسا کوئی بیان نشر یا شائع بھی نہیں کر سکتا۔
مریم نواز اور پنجاب پولیس کی وردی:’کیا وزیراعلیٰ بہاولنگر کے تھانے کا دورہ بھی کریں گی؟‘
پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز جمعرات کے دن لاہور کے پولیس ٹریننگ کالج میں منعقد ایک تقریب کے دوران پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیں تو ان کا لباس توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کی تعریف بھی ہوئی، تو تنقید بھی۔
کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟
آئی پی ایل کے 39 میچوں میں اب تک 19 بار 200 رن سے زیادہ سکور کیا جا چکا ہے اور میچ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ملا کر 400 رن نو بار ہوئے۔ دو میچوں میں تو یہ مجموعہ 500 بھی پار کر گیا۔
کیا روزانہ نہانا ضروری ہے؟
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھونے سے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ضرور ملتی ہے لیکن روز نہانے سے انسانی جسم کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ روز نہانا آپ کی صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے کیونکہ آپ جسم کو خشک کرتے ہیں جس سے آپ کی قوتِ مدافعت پر منفی اثر پڑتا ہے۔